جڑواںشہروں کی ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ اڈے بند ہونے کی تردید کردی

کسی بھی صورتحال کے پیش نظر عوام کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔ڈی سی راولپنڈی

               
April 17, 2026 · اہم خبریں

وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ اڈوں کے بند کیے جانے کی تردید کردی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ مکمل بحال ہے۔راولپنڈی کے تمام ٹرانسپورٹ اڈے فعال ہیں،ان کی بندش کے کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے۔

ڈی سی راولپنڈی کے مطابق دیگر اضلاع کو جانے اور آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ٹرانسپورٹ اڈوں کی بندش سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔کسی بھی صورتحال کے پیش نظر اگر ضرورت پیش آئی عوام کو پہلے مطلع کیا جائے گا ۔

ڈی سی اسلام آباد نےکہا ہے کہ فیض آباد سمیت اسلام آباد کے تمام بس اڈوں سےآمد ورفت جاری ہے۔