بحری آمدورفت پر کوئی فیس عائد نہیں ہوگی۔ ایران کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل کے جنگی جہازوں کو آبنائے سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
April 18, 2026 · بام دنیا
ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ تہران جہازوں کی آمد و رفت پر کوئی فیس عائد نہیں کرے گا، تاہم امریکہ اور اسرائیل کے جنگی جہازوں کو آبنائے سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ آبنائے سے آمد و رفت ایرانی حکام سے پیشگی اجازت کے بعد ہی ممکن ہوگی۔
ابراہیم رضائی کے مطابق دوست ممالک کے تجارتی جہاز ایرانی افواج کے ساتھ رابطے کے بعد اس راستے سے گزر سکیں گے، جبکہ آبنائے کے انتظام یا سلامتی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی پارلیمان آبنائے کی سلامتی سے متعلق ایک نیا مسودہ قانون بھی تیار کر رہی ہے، جس کا مقصد سمندری راستوں کے ضوابط کو مزید واضح بنانا ہے۔