ٹرمپ نے اسرائیل کو بہترین اتحادی قرار دیدیا
اسرائیل ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے اور جیتنا جانتا ہے۔امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
April 19, 2026 · بام دنیا
امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر اپنے بیان میں اسرائیل کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے اسے بہترین اتحادی قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے لکھا کہ چاہے لوگ اسرائیل کو پسند کریں یا نہ کریں، اس نے خود کو امریکہ کا ایک عظیم اتحادی ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بہادر، جری، وفادار اور ذہین ہے اور دیگر ممالک کے برعکس جو مشکل وقت میں اپنے اصل رنگ دکھا دیتے ہیں، اسرائیل ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے اور جیتنا جانتا ہے۔
یہ بیان ایک روز بعد سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے اسرائیل کو لبنان پر بمباری سے روکتے ہوئے کہا تھا کہ “اب بہت ہو چکا”۔ تاہم عینی شاہدین کے مطابق ہفتہ کے روز بھی لبنان پر مزید حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔