امریکہ ایران مذاکرات آئندہ ہفتے متوقع۔ اسلام آباد کی سکیورٹی سخت

دو امریکی بھاری ٹرانسپورٹ طیارے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر اترے ہیں

               
April 19, 2026 · قومی

سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات آئندہ جمعہ سے پہلے ہونے کا امکان ہے۔

الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ یہ اندازہ کئی زمینی عوامل کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلی وجہ یہ ہے کہ دو امریکی بھاری ٹرانسپورٹ طیارے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر اترے ہیں۔

دوسری وجہ یہ بتائی گئی کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے ریڈ زون تک جانے والی سڑکیں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں، جس سے سخت سکیورٹی اقدامات کی نشاندہی ہوتی ہے۔

تیسری بات یہ سامنے آئی ہے کہ اسلام آباد کے سرینا ہوٹل اور میریٹ کو مہمانوں سے خالی کرایا جا رہا ہے اور جمعہ تک نئی بکنگ بھی بند کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان پہلا دور مذاکرات 11 اپریل کو اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں منعقد ہوا تھا۔