کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم رہنے کا امکان

کراچی میں اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

               
April 20, 2026 · ماحولیاتی تغیر

کراچی ۔شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم نسبتاً گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کراچی میں اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر جزوی تبدیلی بھی ممکن ہے۔

پیشگوئی کے مطابق ضلع جامشورو میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور زیادہ دیر دھوپ میں رہنے سے گریز کریں۔