اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کے جلد ہونے پر ابہام برقرار

سب سے بڑا تنازع امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز اورایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ہے

               
April 22, 2026 · قومی

گزشتہ روز پاکستان کی درخواست پر امریکی انتظامیہ نے جنگ بندی میں توسیع کر دی۔

تاہم الجزیرہ کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان اختلافات بدستور برقرار ہیں۔

سب سے بڑا تنازع امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ہے۔ لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور یورینیم افزودگی کا مسئلہ بھی زیرِ بحث اختلافات میں شامل ہیں۔

پاکستان گزشتہ ایک ہفتے سے امریکی مذاکراتی ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار ہے، تاہم گزشتہ رات تک ایران کی جانب سے اسلام آباد میں مذاکرات میں شرکت کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس وقت تک ایرانی وفد کی آمد کا امکان کم ہے جب تک امریکہ ایرانی بندرگاہوں اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے مزید اقدامات نہیں کرتا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی میں توسیع پر صدر صدر ڈونلد ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے، تاہم دونوں فریقین کے درمیان خلیج اب بھی بہت وسیع ہے اور یہ واضح نہیں کہ مذاکرات جلد ہوں گے یا نہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا اسلام آباد کا مجوزہ دورہ بھی مؤخر کر دیا گیا ہے۔

اب تمام نظریں تہران پر ہیں کہ آیا ایران کو دوبارہ مذاکراتی میز پر لانے کے لیے کافی پیش رفت ہو پاتی ہے یا نہیں۔