ایم ڈی کیٹ کی تیاری کرانے والامافیا ختم کرنے کا انتباہ۔ٹیسٹ کی تاریخ کابھی اعلان

16 اگست کو ہوگا ۔ وزیرصحت ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس

May 7, 2026 · امت خاص, ہیلتھ
کراچی:میٹرک امتحانات میں نقل مافیا کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

 

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اہم اجلاس چیئرمین کمیٹی عامر ولی الدین چشتی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال، سیکریٹری وزارت صحت، سی ای او ڈریپ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ اور صدر پی ایم اینڈ ڈی سی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

جلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی عامر ولی الدین چشتی نے پی ایم اینڈ ڈی سی کے معاملات پر ذیلی کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے مفادات کے ٹکراؤ میں نہیں جانا چاہتے، سنیٹر انوشہ رحمان کی سربراہی میں سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے ارکان میں سینیٹر آغا صاحبزادہ، سینیٹر راحت جمالی اور سینیٹر سرمد علی شامل ہوں گے۔

اجلاس میں ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی جہاں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے آگاہ کیا کہ قائمہ کمیٹی کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 16 اگست کو لیا جائے گا، انہوں نے وضاحت کی کہ 20 جولائی کو ایف ایس سی کے آخری پیپر کے بعد طلبہ کو مناسب وقت دیا جا رہا ہے کیونکہ تمام بورڈز کی تاریخیں مختلف ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے اس موقع پر دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت ایم ڈی کیٹ کی تیاری کرانے والے مافیا کو ختم کرنا چاہتی ہے تاکہ طلبہ کو کسی بھی قسم کے استحصال سے بچایا جا سکے۔