پنجاب کے مختلف اضلاع میں 19تا22 مئی بارش،آندھی اورژالہ باری کا امکان
این ڈی ایم اے کا نیا موسمی الرٹ، سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی
بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 19 سے 22 مئی کے دوران ملک بھر کے لیے نیا موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں اس دوران تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ پنجاب میں مختلف اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب سندھ بھر میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کے ساتھ درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شدید گرمی یا تیز بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
مزید کہا گیا ہے کہ آندھی کے دوران کمزور عمارتوں، سولر پینلز اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہا جائے۔
اتھارٹی نے شہریوں سے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔