گلگت بلتستان انتخابی مہم: بلاول بھٹو زرداری سکردو پہنچ گئے
استقبال کرنے والوں میں پارٹی کے مختلف مرکزی اور صوبائی رہنما بھی شامل تھے۔
v
سکردو: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں انتخابی سرگرمیوں کے سلسلے میں سکردو پہنچ گئے، جہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔
سکردو آمد پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور عہدیداروں نے بلاول بھٹو زرداری کا خیرمقدم کیا۔ استقبال کرنے والوں میں پارٹی کے مختلف مرکزی اور صوبائی رہنما بھی شامل تھے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی اپنے دورے کے دوران مختلف انتخابی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ ان کے شیڈول میں ضلع شگر کی تحصیل گلاب پور میں جلسہ عام کے علاوہ سکردو، چلاس، غذر اور گلگت میں عوامی اجتماعات بھی شامل ہیں۔
اسکردو: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے لئے اسکردو پہنچ
اسکردو: بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری، پی پی پی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان، گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم نے استقبال کیا pic.twitter.com/uFszB4dD9c— PPP Sahiwal Division (@MMaqboo94811627) June 1, 2026
پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ دورہ گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا حصہ ہے، جس کے دوران پارٹی منشور اور آئندہ سیاسی حکمت عملی عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔