پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
ملاقات میں دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی خارجہ امور کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with the EU HR/VP Ms. Kaja Kallas @kajakallas, today in Islamabad.
During the meeting, both sides acknowledged the positive trajectory of Pakistan-EU ties and agreed to further strengthen the… pic.twitter.com/xJAVuE3MG0
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 1, 2026
گفتگو کے دوران تجارت، سکیورٹی، ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات پاکستان-یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں دور سے قبل منعقد ہوئی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ جامع اور دیرپا شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
ملاقات میں دونوں جانب کے اعلیٰ سطحی وفود نے بھی شرکت کی۔