گلگت بلتستان الیکشن؛ نوازشریف کو انتخابی مہم کیلیے این او سی جاری

نوازشریف کادورہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی سے مشروط قرار دیا گیاہے۔

June 1, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

گلگت: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کو گلگت بلتستان انتخابی مہم کیلئے این او سی جاری کردیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کو انتخابی مہم کیلئے این او سی گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے جاری کیا، الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ نوازشریف کے انتخابی دورے کیلئے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔

نوازشریف کادورہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی سے مشروط قرار دیا گیاہے۔قائد ن لیگ 2جون کو انتخابی سرگرمیوں کے سلسلے میں گلگت بلتستان پہنچیں گے۔