بھارت کی پچھلی بار شاید تسلی نہیں ہوئی، خواجہ آصف

 بھارت نے پچھلی بار غلطی کر کے اپنی مانگ کا سندور اجاڑا تھا،بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل

June 1, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جو پچھلی بار ہوا، شاید اُن کی تسلی نہیں ہوئی ہے۔

بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پچھلی بار غلطی کر کے اپنی مانگ کا سندور اجاڑا تھا، وہ آج تک حالیہ جنگ میں ناکامی کی ذلت اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی جنگ لڑ رہا ہے، اس میں بھی جو حالات ہیں، بھارت اپنا شوق پورا کر لے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاک فوج بھارت کو پچھلی دفعہ سے زیادہ بری شکست دے گی، ان کے ساتھ جو پچھلی بار ہوا شاید ان کی تسلی نہیں ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بار پھر شوق پورا کر لیں، انشاء اللہ تسلی ہو گی، افغانستان میں بھارتی پراکسیز بیٹھی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کیا تھا کہ جدید جنگی ماحول میں معلومات کو مکمل طور پر پوشیدہ رکھنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ موجودہ دور میں میدانِ جنگ کی تقریباً ہر نقل و حرکت مخالف فریق کی نظر میں ہوتی ہے اور معلومات کو مکمل طور پر پوشیدہ رکھنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

انہوں نے عسکری تیاری، بین الادارہ جاتی ہم آہنگی اور انفارمیشن آپریشنز کے شعبوں میں درپیش چیلنجز کا بھی ذکر کیا۔