لاہور میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پھر سے نافذ، پرانے اوقات کار بحال

مارکیٹیں،ریسٹورنٹس اور بازار رات 8 بجے بند ہوں گے اور اس کا اطلاق 30 جون تک ہوگا۔

June 2, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہورمیں توانائی بچت مہم کے تحت مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔

پرانے اوقات کے مطابق مارکیٹیں،ریسٹورنٹس اور بازار رات 8 بجے بند ہوں گے اور اس کا اطلاق 30 جون تک ہوگا۔پہلے کی طرح پیٹرول پمپس، فارمیسی بیکری کو استثنیٰ ہوگا۔عید کے باعث یکم جون تک اوقات کارمیں نرمی کی گئی تھیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں دکانوں کےاوقات کارپر سختی سے عملدرآمد ہوگا اور خلاف ورزی پر مقدمات و جرمانے عائد کیے جائیں گے۔