محسن نقوی کی بشکیک میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ کا اجلاس 4 سے 6 جون تک بشکیک میں جاری رہے گا۔

June 5, 2026 · اہم خبریں, قومی
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

بشکیک: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ایک اور ملاقات ہوئی ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ اجلاس کے لیے کرغستان میں ہیں، ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی بھی وہاں موجود ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ کا اجلاس 4 سے 6 جون تک بشکیک میں جاری رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ کی سائیڈ لائن پر ملاقاتیں متوقع ہیں۔