گلگت بلتستان انتخابات: غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع، گنتی کا عمل جاری

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، جبکہ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

June 7, 2026 · اہم خبریں

گلگت بلتستان: صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، جبکہ مختلف حلقوں سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

جی بی اے 19 غذر 1
78 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ظفر محمد 230 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید جلال شاہ 66 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 22 گھانچے 1
اس حلقے کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 58 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی 279 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 261 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 24 گھانچے 3
46 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 775 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 334 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر انتخابات ہوئے، جن میں مجموعی طور پر 403 امیدواروں نے حصہ لیا۔ ان میں 396 مرد اور 8 خواتین امیدوار شامل ہیں۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، جبکہ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔