وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان

وفاقی بجٹ 10 کی بجائے 12 جون کو پیش کیے جانے پر مشاورت جاری ہے، زرائع

June 8, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 27-2026 کی اعلان کردہ تاریخ میں تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 کی بجائے 12 جون کو پیش کیے جانے پر مشاورت جاری ہے۔ بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج یا کل ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بجٹ کے کئی امور تاحال فائنل نہ ہونے کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے ابھی چیزوں کا حتمی شکل اختیار کرنا باقی ہے۔ اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، وقت انتہائی قلیل اور محرم الحرام بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ اسی تاریخ پر چیزیں مینج کرنا کیسے ممکن ہوتا ہے، کچھ تبدیلیاں تو بجٹ پیش کرنے کے بعد بھی چلتی رہتی ہیں۔