عدالت کا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے

June 8, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت کی، سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کردی۔