گلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کی گئی، بیسٹر گوہر ، حلف کے دن یوم سیاہ منانےکا اعلان
ہم 8 نشستوں پر 100 فیصد جیت رہے تھے ،بیرسٹرگوہر
فائل فوٹو
اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے الزام عائد کیا ہےکہ گلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کی گئی، حلف کے دن گلگت بلتستان میں یوم سیاہ منائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم اسے جعلی اور دھاندلی زدہ انتخابات قرار دیتے ہیں، خاص منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو اس پورے عمل سے باہر نکالا گیا۔
بیرسٹرگوہر نے دعویٰ کیا کہ ہم 8 نشستوں پر 100 فیصد جیت رہے تھے جن کا فارم 47 ملنا چاہیے تھا، اس وقت تک ہمارے پاس 3 حلقوں کے فارم 47 موجود ہیں۔
بیرسٹرگوہر نے کہاکہ ووٹ میں ہیرا پھیری کرنا اور لوگوں کو اپنا حق استعمال کرنے سے روکنا جمہوریت کے خلاف سازش ہے، پری پول دھاندلی کی گئی، خاص منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو اس پورے عمل سے باہر نکالا گیا، اس وقت 70 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حلف کے دن گلگت بلتستان میں یوم سیاہ منائیں گے۔