گلگت بلتستان انتخابات: 22 نشستوں کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے، پیپلز پارٹی سب سے آگے
5 نشستوں پر کامیاب آزاد امیدوار حکومت سازی میں "کنگ میکر" کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
فائل فوٹو
گلگت : گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کے 24 حلقوں میں سے 22 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتائج موصول ہو گئے ہیں، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 10 نشستوں حاصل کرکے سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔
10 نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی حکومت سازی کے لیے مضبوط ترین پوزیشن میں آچکی ہے۔ 5 نشستوں پر کامیابی سمیٹ کر آزاد امیدوار اس وقت حکومت سازی میں “کنگ میکر” کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
مسلم لیگ ن 4 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار صرف 2 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ مجلس وحدت المسلمین نے بھی 1 سیٹ اپنے نام کی ہے۔
24 میں سے22 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری مکمل نتائج
پیپلز پارٹی 10
مسلم لیگ ن 4
آزاد 5
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 2
مجلس وحدت المسلمین 1
واضح رہے کہ باقی رہ جانے والی 2 نشستوں کے حتمی نتائج کا انتظار ہے، جس کے بعد گلگت بلتستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے جوڑ توڑ کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔