کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن سید فیصل گیلانی کا تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان

سید فیصل گیلانی نے راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پُرتشدد حملوں کی مذمت کی۔

June 9, 2026 · اہم خبریں, قومی
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

مظفر آباد: کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن سید فیصل گیلانی نے نام نہاد تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

سید فیصل گیلانی نے راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پُرتشدد حملوں کی مذمت کی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی ان کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو آزاد کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے کالعدم تنظیم قرار دے دیا ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے متعلق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی دھونس سے اپنا ہر مطالبہ منوانا چاہتی ہے جو ممکن نہیں، ان لوگوں کی نیت درست نہیں تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جس طرح کی تیاری کر رہی تھی اور جو فنڈنگ ا س کو مل رہی تھی اور ایجنسیز اور ہمیں ان ذرائع کا بھی معلوم تھا ، انہیں واضح کر دیا گیا کہ یہ درست نہیں ۔