آزاد کشمیر حکومت کا بڑا فیصلہ،177 ایف آئی آرز دوبارہ بحال
4 اکتوبر 2025 کے معاہدے کے تحت طے پایا تھا کہ تمام معاملات عملدرآمد کمیٹی کے ذریعے حل کیے جائیں گے
مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت نے احتجاجی مقدمات سے متعلق دی گئی سابقہ رعایتیں واپس لینے اور 177 ایف آئی آرز دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق 4 اکتوبر 2025 کے معاہدے کے تحت طے پایا تھا کہ تمام معاملات عملدرآمد کمیٹی کے ذریعے حل کیے جائیں گے اور فریقین مقررہ طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر احتجاج، دباؤ ڈالنا اور انتشار کی فضا پیدا کرنا معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
حکومت کے مطابق حالیہ صورتحال معاہدے کی روح کے منافی ہے، جس کے باعث پہلے ختم یا واپس لیے گئے مقدمات دوبارہ فعال کیے جا رہے ہیں۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد 177 ایف آئی آرز کو دوبارہ قانون کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے، اور تمام کارروائی طے شدہ شرائط کے تحت کی جا رہی ہے۔