بجٹ کل 3 بجے پیش کیا جائے گا، طارق فضل چوہدری

معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا ،وفاقی وزیر پارلیمانی امور

June 11, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کل 3 بجے بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، سینیٹ میں 5 بجے بجٹ پیش کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ بجٹ اجلاس میں بھرپور شرکت کریں گے، اپوزیشن کے اراکین کو بجٹ اجلاس میں مثبت جمہوری کردار ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کل کے اجلاس میں شور و غوغا نہیں ہوگا اور اپوزیشن اراکین غور سے وزیر خزانہ کی تقریر سنیں گے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اگر اپوزیشن والے بجٹ ڈاکومنٹ غور سے دیکھیں گے اور تقریر سنیں گے تب ہی وہ اس پر اچھی تجاویز پیش کرسکتے ہیں۔