برطانیہ نے روسی تیل بردار جہاز کو انگلش چینل میں روک لیا

کارروائی روس-یوکرین جنگ میں معاونت کرنے والوں کے لیے واضح پیغام قرار

June 14, 2026 · بام دنیا

برطانیہ نے انگلش چینل سے گزرنے والے ایک روسی تیل بردار جہاز کو روک لیا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق یہ جہاز چینل عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روسی آئل ٹینکر کو روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایک کامیاب کارروائی ہے اور روس کے لیے ایک اور دھچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی یوکرین جنگ میں معاونت کرنے والوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ایسے اقدامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

برطانوی حکومت کے مطابق اس نوعیت کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہ سکتی ہیں تاکہ جنگی سرگرمیوں کی معاونت کرنے والے نیٹ ورکس پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔