قطری ثالث کار ایران پہنچ گئے۔ جنگ خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش
امریکہ و اسرائیل کے بعد جنگ بندی معاہدے پر پیش رفت،ایران میں حتمی منظوری کا انتظار
June 14, 2026 · بام دنیا
ذرائع کے مطابق قطری ثالثوں پر مشتمل ایک وفد جنگ کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تہران پہنچ گیا ہے۔
یہ جنگ مبینہ طور پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی تھی، اور اب اس کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔
غیر ملکی ایجنسی کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن اور اسلام آباد کی جانب سے ایک فریم ورک معاہدے کے اتوار تک دستخط ہونے کے اشارے دیے گئے ہیں، جس سے تقریباً چار ماہ سے جاری کشیدگی اور معاشی بحران کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
تاہم ایرانی حکام نے اس ٹائم لائن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، جبکہ ایران کے اندر سخت گیر عناصر نے مجوزہ معاہدے کی شرائط پر مخالفت بھی کی ہے۔