غزہ: جبالیہ کیمپ میں اسپتال کے قریب اسرائیلی حملہ، 6 فلسطینی شہید
زخمیوں کی درست تعداد اور ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
June 14, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
غزہ: اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ میں یمن السعید اسپتال کے قریب حملہ کردیا، جس میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، حملے میں متعدد دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی درست تعداد اور ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔