صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی تصدیق کردی

’دنیا بھر کے جہاز، اپنے انجن سٹارٹ کر دیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

June 15, 2026 · بام دنیا

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے امن معاہدہ طے پا جانے کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اِس کی تصدیق کر دی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا ٹروتھ سوشل پر اُن کا کہنا ہے کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاہدہ اب مکمل ہو چکا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’میں آبنائے ہرمز کی بغیر کسی فیس (کی ادائیگی) کے فوری طور پر کھولنے کی مکمل اجازت دیتا ہوں، اور اِسی کے ساتھ امریکہ کی جانب سے (ایران کی) بحری ناکہ بندی کے فوری خاتمے کی بھی منظوری دیتا ہوں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’دنیا بھر کے جہاز، اپنے انجن سٹارٹ کر دیں۔

انھوں نے لکھا کہ ’لِیٹ دی آئل فلو۔‘ (یعنی تیل کی فراہمی جاری رہنے دو)
اپنے بیان میں ٹرمپ نےکہا کہ ماضی میں کئی صدور ایران کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر ناکام رہے تاہم ان کے مطابق موجودہ پیش رفت پہلی بار حقیقی امن کی جانب عملی قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو باضابطہ طور پر کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بحری نقل و حرکت اور عالمی تجارت بحال ہو سکے، ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز جمعہ کو جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے بعد کھل جائے گی،