جے ڈی وینس معاہدے پر دستخط کے لیے سوئٹزر لینڈ جاسکتے ہیں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس موقع پر موجود ہو سکتے ہیں۔ ذرائع

June 15, 2026 · بام دنیا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 19 جون کو جنیوا میں امن معاہدے کی دستخطی تقریب میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس موقع پر موجود ہو سکتے ہیں۔

گذشتہ چند دنوں کے دوران امریکی میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا تھا کہ معاہدے پر بالمشافہ دستخط کے لیے جے ڈی وینس سوئٹزر لینڈ جا سکتے ہیں۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ طویل مذاکرات کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے اور فریقین نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔