غزہ میں رہائشی عمارت پراسرائیلی حملہ،4 فلسطینی شہید

جنگ بندی کے باوجود غزہ سٹی میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اور تازہ کارروائی میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

June 20, 2026 · بام دنیا

غزہ-غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے رہائشی عمارت پر کیے گئے فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے باوجود غزہ سٹی میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اور تازہ کارروائی میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

ادھر جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی فضائی حملوں کی اطلاعات ہیں، جہاں مختلف علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔