عراق نے آبنائے ہرمز کے ذریعے 20 لاکھ بیرل خام تیل منتقل کردیا

س طریقہ کار سے سرکاری ملکیتی عراقی آئل مارکیٹنگ کمپنی کو تیل کی فروخت کے بہتر مواقع حاصل ہوسکتے ہیں

October 4, 2026 · بام دنیا
عراق نے آبنائے ہرمز کے ذریعے 20 لاکھ بیرل خام تیل منتقل کردیا

عراق نے آبنائے ہرمز کے ذریعے 20 لاکھ بیرل خام تیل منتقل کردیا

عراق نے ایک بڑے آئل ٹینکر کے ذریعے 20 لاکھ بیرل خام تیل آبنائے ہرمز کے راستے منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عراقی آئل ٹینکر کمپنی کے جنرل منیجر علی قیس عبدالجبار کے مطابق کمپنی نے کئی دہائیوں بعد پہلی مرتبہ اس نوعیت کی کارروائی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے تحت عراق نے خام تیل کو معمول کے طریقہ کار سے بصرہ کی بندرگاہ پر اتارنے کے بجائے براہ راست آبنائے ہرمز کے راستے منتقل کیا۔

عراقی آئل ٹینکر کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار سے سرکاری ملکیتی عراقی آئل مارکیٹنگ کمپنی کو تیل کی فروخت کے بہتر مواقع حاصل ہوسکتے ہیں اور عالمی مارکیٹ میں زیادہ مناسب قیمت حاصل کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی اپنے بحری بیڑے کو مزید وسعت دینے کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے خام تیل کی ترسیل کے لیے مخصوص ٹینکرز حاصل کرنے اور علاقائی شپنگ کمپنیوں کے ساتھ مسابقت بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

عراق کو اس سے قبل ایران کی جانب سے اپنے آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت بھی دی گئی تھی۔ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران اس اہم آبی گزرگاہ سے تیل کی ترسیل شدید متاثر ہوئی تھی۔

آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ تصور کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے بڑی مقدار میں خام تیل عالمی منڈیوں تک پہنچتا ہے۔