آبنائے ہرمز میں پھنسے 11میں سے 10 تھائی جہاز بحفاظت روانہ ہوگئے
صرف ایک تھائی جہاز اب بھی آبنائے ہرمز میں موجود، جلد روانگی متوقع
July 1, 2026 · بام دنیا
تھائی لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ فروری کے آخر سے آبنائے ہرمز میں پھنسے 11 تھائی پرچم بردار یا تھائی آپریٹرز کے چارٹرڈ جہازوں میں سے 10 بحفاظت اس اہم آبی گزرگاہ سے گزر چکے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق ہتھایا ناری نامی ایک جہاز اب بھی علاقے میں موجود ہے، جہاں وہ سامان کی لوڈنگ کا انتظار کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کارگو کی لوڈنگ مکمل ہوتے ہی یہ جہاز بھی جلد از جلد آبنائے ہرمز سے روانہ ہو جائے گا۔