خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو تہران میں عام تعطیل کا اعلان
نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقاریب چار سے آٹھ جولائی کے درمیان تہران، قم اور مشہد میں منعقد ہوں گی
ایرانی حکومت نے منگل 6 جولائی کو تہران میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ اس تعطیل کا مقصد ’ایران کے سابق رہنما کے سوگواروں کی دارالحکومت سے واپسی کو آسان بنانا‘ ہے۔
ان کے مطابق جمعرات کے روز پورے ایران میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا۔ علی خامنہ ای کی تدفین جمعرات 8 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی۔
سرکاری شیڈول کے مطابق علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقاریب چار سے آٹھ جولائی کے درمیان تہران، قم اور مشہد میں منعقد ہوں گی، جبکہ عراق کے شہروں بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ علی خامنہ ای امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کے ابتدائی گھنٹوں میں اس وقت شہید گئے تھے جب ان کی رہائش گاہ اور دفتر، جسے ’بیتِ رہبری‘ کہا جاتا ہے، کو نشانہ بنایا گیا، تاہم تاحال ان کی تدفین نہیں کی گئی۔