انڈونیشیا: ٹک ٹاک لائیو پر ایک بوسہ اور پھر سرعام کوڑوں کی برسات
موبائل ضبط، چار ماہ قید اور پھر 100 کوڑے، ٹک ٹاک ویڈیو پر نوجوان جوڑے کی چیخیں نکل گئیں
فوٹو سوشل میڈیا
جکارتہ: انڈونیشیا میں رواں سال 27 فروری کو ایک گاڑی میں ٹک ٹاک لائیو کے دوران 22 سالہ نوجوان اور 25 سالہ لڑکی کو بوسہ لیتے دیکھا گیا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر شادی شدہ جوڑے کے بوسہ لینے کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے شکایت درج کرائی تھی جس پر شریعہ پولیس نے اپریل میں جوڑے کو گرفتار کرلیا۔
بعد ازاں انڈونیشیا کی ایک شریعہ عدالت میں سماعت ہوئی جہاں ٹک ٹاک لائیو کی ویڈیو والے موبائل فون اور یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو بھی بطور ثبوت ضبط کرتے ہوئے انہیں تلف کرنے کا حکم دیا گیا۔
شرعی عدالت نے ابتدا میں دونوں کو 25، 25 کوڑوں کی سزا سنائی تھی تاہم چونکہ وہ تقریباً چار ماہ جیل میں گزار چکے تھے اس لیے سزا کم کرکے 21 کوڑے فی کس کر دی گئی تھی اور سرعام عمل درآمد کا حکم دیا۔
عدالت کے حکم پر عمل درآمد کرانے کے لیے صوبائی دارالحکومت بانڈا آچے کے بستان السلام سٹی پارک میں تقریباً 100 سے زائد افراد کے سامنے دی گئی۔ محکمہ قانون و اںصاف کے نقاب پوش اہلکاروں نے بانس نما لکڑی کی چھڑی سے کوڑے مارے گئے۔