خامنہ ای کے جنازے پر حملہ ہوا تو سخت جواب دیں گے۔ایران کی وارننگ
خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا ہوگی،100 ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع
ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے اسرائیل اور امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کے دوران کسی بھی قسم کی کارروائی کی گئی تو اس کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔
بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مخالفین کسی بھی ممکنہ کارروائی سے قبل اس کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کریں، کیونکہ ایران ہر قسم کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی، جس میں متعدد سربراہانِ مملکت اور تقریباً 100 ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔
جنازے کے بعد ان کے جسد خاکی کو تہران سے قم، پھر نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، جس کے بعد دوبارہ ایران واپس لا کر مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
ایرانی حکام کے مطابق جنازے کے جلوس میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت کا امکان ہے، جس کے باعث سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔