علی خامنہ کی میت تہران کی مسجد میں رکھ دی گئی

تاجکستان، چین اور بھارت کے حکام بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

July 3, 2026 · بام دنیا

ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اور اُن کے اہلخانہ کی میتوں کو تہران کی ایک مسجد میں رکھ دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’اسنا‘ کے مطابق ایران آنے والے کچھ غیر ملکی مہمانوں نے تہران میں دعائیہ تقریب میں شرکت کر کے ہلاک شدگان کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔

اس تقریب میں شرکت کے لیے وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی تہران میں موجود ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، تاجکستان، چین اور بھارت کے حکام بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ منصوبے کے مطابق، علی خامنہ ای کی ’الوداعی اور جنازے‘ کی تقریب کئی مراحل میں اور مسلسل کئی دنوں تک منعقد کی جائے گی۔

تہران اور پھر قم میں جنازے کے بعد، ان کی تدفین کی تقریب آئندہ جمعرات کو مشہد میں متوقع ہے، تاہم اس سے قبل انھیں عراق کے شہروں نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا۔