امریکہ کی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت

پاکستان اہم نان نیٹو اتحادی، دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف، محکمہ خارجہ

July 4, 2026 · بام دنیا

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو اہم قرار دیتا ہے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، جبکہ پاکستانی عوام نے برسوں سے دہشتگردی کے باعث بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان دفاعی اور عسکری صلاحیت کے لحاظ سے افغانستان پر واضح برتری رکھتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو امریکہ کا اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ وائٹ ہاؤس آنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور سفارتی رابطوں میں مثبت کردار ادا کیا، جبکہ امریکا افغان طالبان کو اب بھی ایک دہشتگرد تنظیم تصور کرتا ہے۔