آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات، تہران میں عوام کا بڑا اجتماع

گرینڈ مصلیٰ کے باہر سینکڑوں افراد کی قطاریں، عوام رہنما کو آخری الوداع کہنے پہنچ گئے۔

July 4, 2026 · بام دنیا

ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع گرینڈ مصلیٰ مذہبی کمپلیکس کے باہر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے سینکڑوں افراد صبح سویرے سے قطاروں میں کھڑے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپلیکس کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے عوام کے لیے کھولا جانا تھا، جس سے قبل ہی بڑی تعداد میں لوگ وہاں پہنچ گئے تھے۔

گرینڈ مصلیٰ وہ مقام ہے جہاں ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔ خبر کے مطابق وہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اپنے خاندان کے بعض افراد کے ساتھ شہید ہوئے تھے۔

قطار میں موجود شہری سمیہ حامدی نے کہا کہ “ہم اپنے رہنما کو آخری الوداع کہنا چاہتے ہیں، اسی لیے اس طرح انتظار کرنا ہمارے لیے نہ تکلیف دہ ہے اور نہ ہی مشکل۔”