کراچی: دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان
ایک لاکھ 41 ہزار 688 طلبا و طلبات امتحانات میں پاس ہوئے ,نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
فائل فوٹو
کراچی: میٹرک بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔
میٹرک بورڈ انتظامیہ کے مطابق امتحانات میں ایک لاکھ 76ہزار 152 طلبہ رجسٹرڈ ہوئے اور ایک لاکھ 75 ہزار 200 طلبا نے شرکت کی۔
ایک لاکھ 41 ہزار 688 طلبا و طلبات امتحانات میں پاس ہوئے جبکہ 29 ہزار 655 طلبا فیل قرار پائے۔رواں سال اے ون گریڈ امیدواروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں پانچ ہزار سے زائد امیدوار اے ون گریڈ میں کامیاب ہوئے۔
انتظامیہ کے مطابق امتحانات میں 35529 طلبا نے اے ون، 51022 نے اے گریڈ جبکہ 34910 نے بی گریڈ اور 17153 طلبا نے سی گریڈ حاصل کیا، امتحانات میں طلبا کی کامیابی کا تناسب 80.87 فیصد رہا۔
میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ دسویں جماعت سائنس گروپ کے امتحانات میں مجموعی کامیابی کا تناسب 80.87 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں حوصلہ افزا قرار دیا جا رہا ہے۔ طلبہ اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ اور دیگر مقررہ ذرائع سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔