مستقل امن صرف مذاکرات سے ممکن ہے، پاکستان کی فریقین سے معاہدے کی پاسداری کی اپیل
پاکستان کا خطے میں تناؤ کم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا عزم
فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور فوری طور پر کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، پاکستان نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ گزشتہ ماہ طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت (MoU) کے تحت اپنے اپنے وعدوں اور معاہدوں کی پاسداری کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا قیام صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان اپنی طرف سے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے لیے بات چیت اور سفارتی ذرائع سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
🔈 PR No. 1️⃣7️⃣0️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Pakistan expresses deep concern at escalation in regional tensions
🔗⬇️ pic.twitter.com/yr27qSYQ9E
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 12, 2026
مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا یہ بیان خطے میں امن و امان کی نازک صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جہاں کشیدگی کو روکنے کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔