فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

ملاقاتوں میں باہمی دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

July 13, 2026 · اہم خبریں

انقرہ: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیہ کی عسکری اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں باہمی دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ بھی ملاقاتوں کا اہم حصہ ہوگا۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاع، سیکیورٹی اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون موجود ہے، جبکہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔