90 فیصد امکان ہے مجتبیٰ خامنہ ای اب زندہ نہیں ہیں،ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کے کئی اہم رہنما مارے جا چکے ہیں اور ملک کی قیادت کو نقصان پہنچا ہے۔ایرانی دفاعی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زندہ ہونے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے خیال میں 90 فیصد امکان ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اب زندہ نہیں ہیں۔
ٹرمپ نے ایران کی فوجی طاقت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی دفاعی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور دفاعی نظام کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کے کئی اہم رہنما مارے جا چکے ہیں اور ملک کی قیادت کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں بھی یہی امکان ظاہر کیا۔
دوسری جانب ایرانی ذرائع کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای ایک فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد زیر علاج ہیں۔ ان کی حالیہ غیر موجودگی بھی مختلف قیاس آرائیوں کا سبب بنی، کیونکہ وہ اپنے والد کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوئے تھے جو ایران اور عراق میں منعقد کی گئی تھیں۔
تاہم مجتبیٰ خامنہ ای کی موجودہ حالت کے بارے میں آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔