فٹ بال ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل اسپین کے نام۔ 16 سال بعد فائنل میں
ایمباپے کا جادو نہ چلا، فرانس کی ٹیم گول کرنے میں ناکام
July 15, 2026 · اسپورٹس
اسپین سولہ برس کے بعد فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ پہلے سیمی فائنل میں فرانس کو دو صفر سے شکست ہوئی۔
میکل اورزابیل اور پیڈرو پورو نے اسپین کی طرف سے گول کیے۔
گول مشین ایمباپے کا جادو نہ چل سکا، اور اس طرح ڈیلس، آرلنگٹن میں کھیلا گیا مقابلہ فرانس کی غیر متوقع شکست پر ختم ہوا۔
اس سے پہلے اسپین کی ٹیم 2010 کے میگا ایونٹ میں فائنل تک پہنچی تھی۔
دوسرا سیمی فائنل آج رات ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان ہو گا۔