انگلینڈ کی شکست پر شہزادہ ولیم کا جذباتی پیغام

کھلاڑیوں نے بھرپور جذبے اور عزم کے ساتھ مقابلہ کیا، جس پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔

July 16, 2026 · اسپورٹس

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی شکست کے بعد برطانوی شہزادہ ولیم نے قومی ٹیم کے لیے حوصلہ افزا اور جذباتی پیغام جاری کیا، جو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔

شہزادہ ولیم نے اپنے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں انگلش ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ کھلاڑیوں نے بھرپور جذبے اور عزم کے ساتھ مقابلہ کیا، جس پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیم نے میدان میں غیر معمولی جذبہ، اعتماد اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، جس نے شائقین کو متاثر کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا سر فخر سے بلند رکھیں کیونکہ انہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جس کے بعد انگلینڈ کے ورلڈ کپ جیتنے کے خواب کا اختتام ہوگیا۔