ڈاکٹر نبیہا اورحارث کھوکھر میں ناراضگی ختم،صلح ہو گئی

سوشل میڈیا پروپیگنڈےاور پوڈکاسٹ تنازع کےبعد ڈاکٹر نبیہا اور حارث کھوکھر کےدرمیان دوبارہ صلح ہو گئی

July 25, 2026 · کائنات کے رنگ

فائل فوٹو

حالیہ دنوں میں ڈاکٹر نبیہا اور حارث کھوکھر کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی باتوں کے بعد بالآخر دونوں کے درمیان پیدا ہونے والی ناراضگی اور تنازع ختم ہو گیا ہے اور ان کے درمیان ایک بار پھر صلح ہو گئی ہے۔

تنازع کی تفصیلات بتاتے ہوئے حارث کھوکھر کا کہنا تھا کہ مسلہ اتنا زیادہ خراب نہیں تھا۔ اصل میں ایک پوڈکاسٹ میں تھرڈ پرسن کی انوالو منٹ تھی اور اس نے شرارت کی جو مجھے اچھی نہیں لگی۔ غصے کی وجہ سے میں نے ویڈیو بنا دی، کیونکہ اگر ویڈیو نہ بناتا تو غصہ کم نہ ہوتا۔ چونکہ وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بنی تھی، اس لیے مجھے جواب بھی سوشل میڈیا پر ہی دینا تھا، جس کے بعد ناراضگی بڑھ گئی۔ تاہم، اب دل میں کوئی بھڑاس نہیں ہے کیونکہ میں نے دل کی بھڑاس نکال دی ہے۔

ڈاکٹر نبیہا نے اینکرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کسی کی پرسنل لائف کے بارے میں سوال نہیں کرنا چاہیے۔ میاں بیوی کا رشتہ جتنا مضبوط ہے اتنا ہی نازک بھی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ اپنے گھر کا مسئلہ گھر میں ہی حل (Sort out) کریں، لیکن ہمارا تو گھر کا کوئی مسئلہ تھا ہی نہیں۔ جب ہم سوشل میڈیا پر جاتے ہیں تو کوئی ایسی ویسی بات ہو جاتی ہے اور دوسرے دن ویڈیوز آنا شروع ہو جاتی ہیں، جس کے بعد یہ سوشل میڈیا کا پروپیگنڈا بن جاتا ہے۔

ڈاکٹر نبیہا نے دیگر اینکرز کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا:

“میں دوسرے اینکرز کو کہہ رہی ہوں کہ میں جب بھی پوڈکاسٹ میں جاؤں تو مجھ سے یہ سوال نہ کیا جائے کہ میری پرسنل لائف کیسی چل رہی ہے، ہمارا ریلیشن کیسا چل رہا ہے یا ہماری شادی کیسی چل رہی ہے۔ ہم پچھلے 6 سال سے ایک ساتھ ہیں اور پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ غلطیاں انسان کو طاقتور بناتی ہیں۔ میں نے جب تک کسی کا نام نہیں لیا، اس پر پھر ویڈیو بنانا غلط بات ہے۔ اگر دوبارہ سوشل میڈیا پر آ کر اس ویڈیو کا جواب کریئٹ کیا گیا تو میری طرف سے صلح نہیں ہو گی۔ آپ کو جو کرنا ہے کریں، میں اب سوشل میڈیا پر آ کر جواب نہیں دوں گی تاکہ مسلہ مزید نہ بڑھے۔”
اپنی غلطیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نبیہا کا کہنا تھا کہ میری تو بہت غلطیاں ہیں، لیکن غلطیوں سے جو سیکھتا ہے وہی کامیاب ہے۔ غلطیوں پر اکڑنا نہیں چاہیے۔
دوسری جانب حارث کھوکھر کا کہنا تھا:
“میں یہ سمجھتا ہوں کہ جو بات ہمارے ریلیشن شپ کے بارے میں تھی، اس پر کوئی قہقہہ نہ لگائے۔ کسی کی اتنی جرات نہیں ہونی چاہیے کہ میری شادی یا میری فیملی پر قہقہہ لگائے، میں یہ برداشت نہیں کروں گا اور پھر مجھے بھی جواب دینا آتا ہے۔ میں بھی نام نہیں لوں گا، الفاظ میں ہی جواب دوں گا۔ ہم بھی میڈیا کے پاس جائیں گے اور نام لیے بغیر بتائیں گے اور جواب دے دیں گے۔”