پشاور میں پولیس مقابلہ، مختلف مقدمات میں مطلوب ٹک ٹاکر ہلاک

کوتوالی کی حدود میں فائرنگ کا تبادلہ، پولیس اہلکار زخمی، ملزم مارا گیا

July 25, 2026 · قومی

فائل فوٹو

پشاور کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب ٹک ٹاکر ماصل عرف ماصلے ولد شیر بہادر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کوتوالی کے علاقے میں اسنیچنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، جہاں ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے رائیڈر اسکواڈ کا اہلکار حیدر علی شاہ زخمی ہوگیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے بدنام زمانہ منشیات فروش، گنڈہ گیر اور راہزن ماصل عرف ماصلے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم متعدد مقدمات میں مطلوب اور ملوث تھا۔ ملزم کا تعلق قاضی خیلان سے بتایا گیا ہے۔