پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششیں تیز ، امریکا اور ایران مذاکرات پر آمادہ

امریکا اور ایران نے پاکستان اور قطر کی تجویز کے جواب میں اپنے مؤقف سے آگاہ کر دیا۔

July 27, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

دوحہ: پاکستان اور قطر نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان اور قطر نے ثالثی کی تجویز پر امریکا اور ایران سے جوابات حاصل کر لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران نے پاکستان اور قطر کی تجویز کے جواب میں اپنے مؤقف سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ ایران نے پاکستان کو مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اپنی آمادگی سے بھی آگاہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ممکنہ مذاکرات کا اگلا دور جنیوا، دوحہ یا اسلام آباد میں سے کسی ایک مقام پر منعقد کیا جا سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا۔