ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر سخت حملوں کی دھمکی دیدی
گر ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو وہ سخت فوجی کارروائی کا حکم دیں گے۔ امریکی میڈیا سے بات
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر سخت حملوں کی دھمکی دیدی۔
امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو وہ سخت فوجی کارروائی کا حکم دینے کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ نے سفارتکاری کے لیے دیے جانے والے وقت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ وقت نہیں یا تو بات چیت جلدی کامیاب ہوگی یا پھر بالکل نہیں ہوگی۔
جمعے کو ایران پر حملے روکنے کا حکم دینے سے متعلق بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران پر جمعے کو حملے روکنے کا حکم ثالثی کی کوشش کرنے والے ممالک کے کہنے پر دیا۔