اپنی شخصیت کوبدلنے کا درست عملی راستہ جانیں

اس کا آغاز سوچنے سے نہیں، بلکہ روزمرہ کے معمولی اعمال سے ہوتا ہے

July 30, 2026 · کائنات کے رنگ

 

کیا آپ اپنی شخصیت کو بدلنا چاہتے ہیں؟نفسیاتی اعتبار سے یہ کام اتنا مشکل نہیں، بشرطیکہ آپ کو درست راستہ معلوم ہو!

اگر میں آپ سے کہوں کہ شخصیت بدلنے کا آغاز سوچنے سے نہیں، بلکہ آپ کے روزمرہ کے معمولی اعمال سے ہوتا ہے،تو شاید آپ کو یقین نہ آئے۔ لیکن علمِ نفسیات میں ایک انتہائی دلچسپ نظریہ موجود ہے، جسے “As If Principleکہا جاتا ہے۔ اور اس کے حق میں ٹھوس سائنسی شواہد بھی موجود ہیں۔

عام طور پر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پہلے ہمارے احساسات بدلتے ہیں، اور پھر ہمارا رویہ۔ یعنی جب خوشی محسوس ہوگی، تب ہی مسکرائیں گے!جب اندر سے اعتماد آئے گا، تب ہی پُراعتماد انداز میں بات کریں گے!لیکن امریکی فلسفی اور معروف ماہرِ نفسیات ولیم جیمز (William James) نے اس کے بالکل برعکس خیال پیش کیا۔
ان کے مطابق، ہمارے اعمال ہی دراصل ہمارے جذبات کو جنم دیتے ہیں، اور پھر انہی جذبات کا اثر ہماری شخصیت پر مرتب ہوتا ہے۔ یعنی، ہم صرف خوش ہونے پر ہی نہیں مسکراتے… بلکہ مسکرانے سے بھی خوشی کا احساس پیدا ہونے لگتا ہے!
تفصیل کے لیے وڈیو دیکھیں۔