عمر اور کاسمیٹک سرجری پر متھیرا کا بڑا انکشاف، پہلی بار کھل کر بول پڑیں
متھیرا نے اپنی عمر اور کاسمیٹک سرجری سے متعلق کھل کر بات کی
اداکارہ متھیرا نے پہلی بار کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی عمر اور زندگی کے ہر مرحلے پر پُراعتماد ہیں۔
متھیرا نے بتایا کہ ان کی عمر 34 برس ہے اور وہ ہر بات ایمانداری سے کرنا پسند کرتی ہیں اور انہیں اپنی عمر چھپانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ان کے بقول وہ آج بھی خود کو پراعتماد خاتون سمجھتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ انسان ہمیشہ جوان نہیں رہ سکتا، اس لیے عمر بڑھنے کو فطری حقیقت کے طور پر قبول کرنا چاہیے۔
متھیرا کا کہنا تھا کہ شہرت قسمت سے ملتی ہے اور ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی نے لانچ نہیں کیا بلکہ انہوں نے اپنی شناخت خود بنائی ہے، اسی لیے انہیں نہ مستقبل کی فکر ہے اور نہ ہی بڑھتی عمر کا خوف۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوامی شخصیت ضرور ہیں، لیکن اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ ذاتی رکھنا پسند کرتی ہیں، جبکہ وزن یا ظاہری شکل پر ہونے والی تنقید بھی انہیں متاثر نہیں کرتی۔
اداکارہ نے اس موقع پر یہ اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے چند کاسمیٹک طریقۂ علاج کروا رکھے ہیں۔ ان کے مطابق ایک حادثے کے باعث ان کی ناک کی ہڈی متاثر ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوں نے ترکی میں ناک کی سرجری کرائی۔ متھیرا نے یہ بھی بتایا کہ وہ وقتاً فوقتاً معمولی مقدار میں فلرز اور بوٹوکس کا استعمال کراتی ہیں۔ وہ اپنی خصلت اور انداز میں ہمیشہ سچائی اورخداری کو ترجیح دیتی ہیں، جو کہ ان کی شخصیت کا ایک نمایاں پہلو ہے۔