ایل اے 27 مظفرآباد میں ملتوی پولنگ 4 اگست کو ہوگی،چیف الیکشن کمشنر

حلقے میں خراب موسمی حالات اور مشکلات کے باعث پولنگ کا عمل ملتوی کرنا پڑا تھا۔

August 2, 2026 · اہم خبریں

مظفرآباد: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ نے اعلان کیا ہے کہ حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد میں ملتوی ہونے والی پولنگ 4 اگست کو دوبارہ کرائی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ حلقے میں خراب موسمی حالات اور مشکلات کے باعث پولنگ کا عمل ملتوی کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں جاری انتخابی عمل مجموعی طور پر پرامن انداز میں جاری ہے اور متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تبدیلی کا راستہ تشدد نہیں بلکہ ووٹ کا استعمال ہے، عوام کو چاہیے کہ وہ پرامن ماحول میں انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے دوران شفافیت اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔