لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، متعدد دہشت گرد ہلاک،ٹھکانے تباہ
ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، تاہم ان کی حتمی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
سکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران شہری آبادی کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ مقامی آبادی کسی بھی نقصان سے محفوظ رہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔